جنیوا میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع سے ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ایران، لبنان کی حکومت، قوم اور استقامتی تحریک کے ہر سمجھوتے کی حمایت کرے گا، کہا ہے کہ یہ توقع نہیں رکھی جاسکتی کہ بے گناہ عوام پر ہزاروں ٹن بم برسا دیئے جائيں اور سب کچھ پرسکون رہے
سوئيزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی بین الپارلیمانی یونین کا اجلاس شروع ہوگیا جو جمعرات تک جاری رہے گا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے مزاحمتی عوام تک رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کی حمایت کا پیغام پہنچانے کے لیے بیروت آیا ہوں۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈ کوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں صیہونی جرائم میں یورپ اور امریکا کی مشارکت اور اسرائیل مخالف مظاہروں کی سرکوبی کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنا تمام رکن ملکوں کا مسلمہ قانونی حق ہے۔
اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو اس بنا پر کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ اور دوہرے معیار کی حامل ہے، تسلیم نہیں کرتا۔
جرمنی ، آئرلینڈ، سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فلسطینی حامیوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں-
جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران، ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا ہے۔