مالدیپ میں آتش زدگی کے ایک درد ناک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک شدگان میں 9 ہندوستانی شامل ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے موربی پل سانحے پر گجرات کے وزیر اعلی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں آج (اتوار کو) جلوس عید میلاد النبؐی کے دوران ایک بڑا حادثہ ہوا ہے جس میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔
امریکہ میں ہوائی کرتب دکھاتا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے پائلٹ مارا گیا جبکہ نیوجرسی میں ایک اور چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
کلوریڈو میں دو ہوائی جہاز ہوا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
جعلی صیہونی ریاست کا ایک ڈرون طیارہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل ملٹری کالج میں گر گیا ۔ حادثہ میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں سیمت 3افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 5زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حامل طیارے نے ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی اور وہ بال بال بچ گئے تاہم پی ٹی آئی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے لینڈنگ کی وجہ موسم کی خرابی کو بتایا ہے۔
ترکی میں پیش آنے والے دو سڑک حادثوں میں کم از کم چالیس افرادجاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔
لدھیانہ ہندوستان میں پتنک کی شیشہ لگی ڈور گلے میں پھرنے سے 6 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔