ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم اور مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا راستہ ہموار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ایک باعزت، پائیدار اور اچھے معاہدے کے حصول کے لیے سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
کویت نے خلیج فارس میں سرحدوں کے تعین اور مشترکہ آیل فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لئے اپنی دوبارہ آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے دائرے میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ تمام سمجھوتوں پر جلد سے جلد عمل درآمد پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر حارجہ نے کہا ہے کہ ایران ایک اچھے اور پائیدار سمجھوتے کے حصول میں سنجیدہ ہے اور امریکہ کو چاہئے کہ توسیع پسندی، سمجھوتے کے حصول میں رکاوٹ کھڑی کرنے یا سست روی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔
ایران نے بحیرۂ خزر کے ساحلی ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لئے علاقائی تعاون کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ امریکی توسیع پسندی قبول نہیں کریں گے اور وائٹ ہاؤس اگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے دعوی کیا ہے کہ جلد ہی معاہدہ ہوجائے گا
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول یمن میں جنگ بندی اور ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ویانا میں ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک میکنزم کا قیام اور ایک جامع قومی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی مدد کے لیے ایک مالیاتی فنڈ کا قیام ضروری ہے۔