مراکش کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
فلسطین کے حامیوں نے امریکی سینیٹ میں جمع ہو کر غزہ کے عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
امریکہ کے ایٹلانٹا شہر کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاست جورجیا میں اسرائیل کے قونصل خانے کے سامنے خود سوزی کر لی ہے۔
اسپین کی مخلوط حکومت میں شامل پوڈیموس پارٹی نے صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے اور غزہ کے عام شہریوں کے خلاف اس غاصب حکومت کے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی عوام کے مختلف طبقے کے افراد فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کے لیے سڑکوں پر آئے اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے انتفاضہ کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں غزہ کی پٹی کے شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نشرہونے کی تاریخ 26/ 11/ 2023
فلسطین کے حامی مظاہرین نے امریکا کی صیہونی لابی ایپک کی جانب سے صیہونی حکومت کی بے دریغ اور غیر مشروط حمایت کو غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کے قتل عام کے عوامل میں شمار کیا۔
کیوبا کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے دارالحکومت ہوانا میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔