سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
فلسطین کی آزادی کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد منظور کرتے ہوئے پاکستان کی سینیٹ نے اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی اور غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹ کے سابق چیرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کے جمہوری نظام، آئین اور وفاق پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے بل کی حکومتی اور دیگر سینیٹروں نے بھی مخالفت کردی۔
حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترامیم پیش کی گئیں ۔
پاکستانی سینیٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے کی قرار داد پاس کردی ہے۔
چینی فوج کے ترجمان نے آبنائے تائیوان میں چین کی تین روزہ فوجی مشقیں شروع ہونے کی خبر دی ہے۔
امریکی سینیٹروں نے جنگ پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے یوکرین کی فوری مدد و حمایت کے لئے مغربی اتحادی ملکوں پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔
پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے دہشت گردی بڑھنے کے تعلق سے ریاست پر حقیقت چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔