صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کر کے تہران کے ساتھ ہمہ گیر روابط کے فروغ کے لئے اسلام آباد کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پرغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی ہے۔
پاکستان میں صدر آصف علی زرداری نے مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر دستخط کردیئے ہیں ۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے اگر کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن ’عزم استحکام‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دے دی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا، اور قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین سے کہا ہے کہ وہ واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر دیں۔