عراقی وزیراعظم نے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن اور بغداد میں امریکی سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا میں آيت اللہ العظمی سیستانی کی اہانت تمام مسلمانوں کے جذبات کی توہین ہے۔
خبر رساں ذرائع نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور حیفا کے علاقے بردس حنا کرکور میں صیہونی مخالف آپریشن کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
القسام بریگیڈ کے جوانوں نے صیہونی حکومت کے مرکاوا چار ٹینک کو ایک طاقتور بم سے تباہ کر دیا ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے نمائندے نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی اپیل کی ہے۔
لبنانی استقامت کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان میں نو لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہيں ۔
حماس کے رہنما خالد مشعل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دسیوں لاکھ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے اردن نقل مکانی پر مجبور کرنے میں کوشاں ہے۔
صیہونی فوج سرحدی علاقوں میں بھی دراندازی کی کوشش کر رہی ہے تاہم حزب اللہ کے جوان ان کا منھ توڑ جواب دے رہے ہيں اور صیہونی فوج کے حملوں کو پسپا کر رہے ہيں ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ لبنان "ایک مکمل جنگ کے دہانے پر ہے" تاہم اسے روکنے کا ابھی بھی وقت ہے۔