لبنانی اور فلسطینی مقاومت کے لیے ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم عروج پر ہے۔
یمن کے آبی حدود میں ایک سکیوررٹی واقعہ پیش آیا ہے۔
صیہونی حکومت جنگ غزہ میں چار سو سے زیادہ دن پورے ہونے کے باوجود اپنا کوئی ہدف حاصل نہيں کر سکی ہے اور وہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مسلسل اپنے جارحانہ اقدامات اور حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایران کے سینیئر نائب صدر نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام تشویشناک صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں، اس لئے ترجیحی بنیادوں پر ان کو انسانی امداد فراہم کئے جانے اور منصفانہ جنگ بندی قائم کی جانے کی اشد ضرورت ہے۔
ایران کے نائب صدر نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں نسل کشی کو مجرمانہ استثنیٰ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام حدیں پار کرچکا اور غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔
ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی پولیس نے غزہ کے حامی پچاس مظاہرین کو گرفتار جبکہ تین سو چالیس کو فلسطین کی آزادی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے کے جرم میں ایمسٹرڈیم سے نکال دیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے اتوار کی شب اطلاع دی ہے کہ نتن یاہو ڈرون حملوں کے خوف سے اپنے دفتر کے تہہ خانے میں ایک محفوظ کمرے میں کام کر رہے ہیں۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف او آئی سی و عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض روانہ ہوگئے۔
شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملوں میں بتیس سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔