یمنی انقلاب کے رہنما "سید عبدالملک الحوثی" نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا موقف واضح، شفاف، مضبوط اور پائيدار ہے۔
ترکیہ کے صدر نے لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے مغربی ممالک سے کہا کہ وہ تماشائی بننے سے باز رہیں اور خطے میں جنگ کو پھیلنے سے روکیں۔
غزہ میں ہر دن ایسی ایسی داستان سامنے آ رہی ہے کہ جو پوری انسانیت کے لئے شرم کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی رات دہشتگرد اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں درجنوں لوگوں کے ساتھ تین معصوم بھی شہید ہو گئے۔
جمعے کو بیروت پر فضائی حملے کے بعد صیہونی حکومت کی ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کردیا گیا اور حزب اللہ کے میزائلی حملے شروع ہونے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کی 33 صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
برطانیہ کی سمندری تجارت کی تنظیم نے جمعہ 20 ستمبر کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک سمندری حادثے کی خبر دی ہے۔
شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوج نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے باشندوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب سے دور نہ جائيں۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری جمعہ کو بھی جاری رہی جس کے دوران دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
میڈیا نے مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی حکومت کے کئی فوجی اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔