اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں کی دینی درسگاہوں کے اساتذہ اور طلاب نے مظاہرے کرکے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کرنے کے آل سعود کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی ہے.
سعودی عرب کے اہل تشیع کے رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو سزائے موت دینے پر مبنی آل سعود کے ظلم کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس میں دہشت گردوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان ایک بار پھر لڑائی شروع ہو گئی ہے۔
عراقی فضائیہ نے ملک کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سعودی عرب اور بحرین کے مختلف علاقوں میں آیت اللہ شیخ باقر نمر کی مظلومانہ شہادت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان میں امریکا کے تازہ ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
شام کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے مشترکہ آپریشن میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹوں میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سےبتایا گیاہے کہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو سنیچر کی صبح شہید کر دیا گیا۔
ہندوستان اور پاکستان نے نئے عیسوی سال کے موقع پر اپنے جوہری وسائل و مراکز کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے اپنے ملک کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔