ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم نے ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی مالیاتی فنڈ کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
برطانیہ میں احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے چالیس ہزار ملازمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کے قتل کو امریکہ کی جانب سے عراق کی ارضی سالمیت پر کھلی دراندازی قرار دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو جدید سائنس کی دنیا کی سب سے جدید تجربہ گاہ بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کو بدنام اور معیشت کے بارے میں ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اتحادی حکومت کے ساتھ اپنے روابط کو باہمی احترام پر مبنی قرار دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں عوام کو اس بات کی نوید دی ہے کہ سن دو ہزار تیئس میں ان کی مشکلات جاری رہیں گی۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کو درپیش اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین کو امریکہ کے معاشی دباؤ سے آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔