-
ایرانی وفد کی لبنانی حکام سے ملاقات + ویڈیوز
Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۷اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں بیروت میں لبنان کے صدر جوزف عون سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
صیہونی شرارت پر ایران کا ردعمل
Feb ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۸ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حزب اللہ کے شہید سربراہوں کی تشییع کے موقع پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی پروازوں کو اس کی گستاخی اور سرکشی کا نیا مظاہرہ اور لبنان کےاقتدار اعلیٰ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس اقدام پر عالمی برادری کے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔
-
حضرت سید حسن نصراللہ وقار کے عروج پر ہیں، نصراللہ کی روح اور راہ پیروکاروں کے لیے مشعل راہ، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام جاری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳رہبر انقلاب اسلامی نے شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا جو کہ تشییع کے آغاز پر پڑھ کر سنایا گیا۔
-
اے نصراللہ! ہم اس عہد پر قائم رہیں گے، چاہے ہم قتل کردیئے جائیں، ؛شیخ نعیم قاسم کا خطاب
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۱حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جنازے کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنے عہد پر باقی ہیں اور شہید حسن نصراللہ کی راہ جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم شہید حسن نصراللہ کے راستے پر گامزن رہیں گے چاہے ہم قتل کردیئے جائیں۔
-
شہید استقامت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع دہشت گرد اسرائیل کی بمباری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۰حزب اللہ لبنان کے سربراہ شہید استقامت سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے موقع پر بھی جارح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بیروت کی فضاؤں میں پروازیں انجام دیں۔
-
لاکھوں عقیدت مندوں نے اشکبار آنکھوں سے اپنے ہر دلعزیز رہنما سید مقاومت شہید حسن نصراللہ کو الوداع کہا
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۵آج بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں لاکھوں کی تعداد میں موجود عقیدت مندوں نے اشکبار آنکھوں سے اپنے ہر دلعزیز رہنما سید مقاومت شہید حسن نصراللہ کو الوداع کہا اور ان کے ساتھ تجدید عہد کیا۔
-
پاکستان، سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں عظیم الشان ریلی
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۷لبنان کے بیروت میں جہاں ایک طرف شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تشیع ہو رہی ہے وہیں دوسری طرف پاکستان کے سکردو میں بھی شہداء کی علامتی تشیع جنازہ میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کچورا سے سکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا لبنان اور اسلامی استقامت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۹ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں ہماری موجودگی مقاومت کی حمایت اور ایران و لبنان کے اتحاد کا واضح ثبوت ہے۔
-
شہید استقامت سیدحسن نصراللہ کی تشییع جنازہ، مختلف ممالک سے وفود کی بیروت آمد کا سلسلہ جاری
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۹شہید مقاومت حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے وفود کی بیروت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ ایثار و شجاعت کا پیکر تھے: فلسطینی استقامتی کمیٹیاں
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۷فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے جلوس جنازہ کے موقع پر ایک بیان جاری کر کے انھیں ایثار و شجاعت کا پیکر قرار دیتے ہوئے ان کی راہ پرگامزن رہنے پر تاکید کی۔