-
ہندوستان: مظاہرین کے خلاف کارروائی، ابھیجیت دپکے کو طیارے کے اندر سے ہی حراست میں لے لیا گیا
Oct ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۲ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر علاقے میں آج ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے مظاہرین کے خلاف وسیع کارروائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
-
ہندوستان: جنتر منتر احتجاج سے پہلے نئی دہلی میں 24 گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ کی بندش
Oct ۱۰, ۲۰۲۶ ۰۱:۰۴ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر 10 اکتوبر کو ووٹ چوری اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مجوزہ احتجاج سے پہلے انتظامیہ نے نئی دہلی کے مخصوص علاقے میں 24 گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
اقوام متحدہ مشن کی خفیہ ایڈوائزری: 10 اکتوبر کو دہلی میں شہری بدامنی، تشدد، لوٹ مار اور آتش زنی کا خدشہ
Oct ۱۰, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۹ہندوستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے 10 اکتوبر کو دہلی میں مجوزہ احتجاج کے پیش نظر اپنے ملازمین کے لیے ایک خفیہ ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ممکنہ شہری بدامنی، تشدد، لوٹ مار اور آتش زنی کے خدشات سے خبردار کیا گیا ہے۔
-
ہندوستان: جنتر منتر پر احتجاج کے پیش نظر دہلی چھاؤنی میں تبدیل، 43 ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات، 57 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا منصوبہ
Oct ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۵اطلاعات کے مطابق کل 10 اکتوبر کے احتجاج کے لیے کاکروچ جنتا پارٹی، سی جے پی، کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت نہیں ملی ہے لیکن احتجاج کے پیش نظر دہلی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
-
ہندوستان: مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا نہیں چلایا جا سکتا، دہلی میٹرو اور ٹرینوں کی مکمل بندش پر سپریم کورٹ کا سخت ردعمل
Oct ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۹ہندوستانی سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں 'کاکروچ جنتا پارٹی' (سی جے پی) کے مجوزہ مظاہرے کے پیش نظر میٹرو اسٹیشنوں کی بندش اور متعدد ٹرینوں کی منسوخی پر مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی ہے۔
-
ہندوستان: عمر خالد کو انسانی حقوق کا بین الاقوامی ایوارڈ
Oct ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۶ہندوستان کے معروف سماجی کارکن عمر خالد کو، جو دہلی فسادات 2020 کی مبینہ سازش کے مقدمے میں 6 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں، ایک بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
-
دہلی میں راہل اور پرینکا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر؛ آکاشوانی بھون میں زبردستی داخلے کا الزام
Oct ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۲دہلی پولیس نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور ’انڈیا‘ بلاک کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے خلاف آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کے معاملے میں شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔
-
ہندوستان: سپریم کورٹ کا گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کرنے سے انکار
Oct ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۸نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف دائرعرضیوں پر سپریم کورٹ میں آج پیر کے روز سماعت ہوئی۔ گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری نہیں کیا گيا۔
-
ہندوستان: عام آدمی پارٹی کو ایک اور جھٹکا، سابق قومی ترجمان پرینکا ککڑ نے بھی دامن چھوڑا
Oct ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۷ہندوستان میں عام آدمی پارٹی کا دامن چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے۔ اب پارٹی کی سابق قومی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے عام آدمی پارٹی کو الوداع کہہ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
-
ہندوستان: سی جے پی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے پر اصرار، 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان
Oct ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۲میڈیا رپورٹ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دِپکے نے اعلان کیا ہے کہ اگر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کیا جائے گا۔