یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکہ کی فوجی جارحیت جاری رہنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بغداد نے امریکیوں کو استثنیٰ دیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔
ہندوستان نے سی اے اے کے بارے میں امریکی بیان کا جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس قانون کے نفاذ پر امریکی بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔
امریکہ نے ہندوستان میں 11 مارچ کو نافذ ہونے والے شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے، پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان تعلقات ایسے مرحلے میں پہنچ گیا ہے جو ناقابل واپسی ہے۔
نیوز ویب سائٹ اکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ جو بائیڈن کے ساتھ خصوصی انسپکٹر رابرٹ ہوئر کی گفتگو کا متن، امریکی صدر کی یادداشت کی خرابی کے مختلف کیسز پر مشتمل ہے تاہم وائٹ ہاؤس اور خود انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔
44 سالہ معروف امریکی مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کارکن شان کنگ نے اسلام قبول کرلیا ہے، شان کنگ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی دین مبین اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔
خواتین کے امور میں صدر ایران کی معاون انسیہ خزعلی نے اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے غاصب صیہونی حکومت کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
خبری ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کی خبر دی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایک بیان میں عرب و اسلامی ملکوں سے امریکی و اسرائيلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔