Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران دنیا میں امن چین کا خواہاں: صدر ایران پزشکیان

آج دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ایران دنیا میں امن چین کا خواہاں ہے، یہ بات صدر ایران مسعود پزشکیان نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ سے ہوئی ملاقات میں کہی۔

سحر نیوز/ ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے ہوئی ملاقات میں انہیں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے جس ترقی کے درپے ہے وہ مکمل طور سے ان کی ایجنسی کے فراہم کردہ جواز اور قانونی ضابطوں کے دائرے میں ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے گروسی پر یہ بھی واضح کیا کہ ایران رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کی روشنی میں ایٹمی اسلحوں کی ساخت کو ناجائز سمجھنے کے اپنے اصولی اور اٹل موقف پر قائم ہے۔ ایران کے صدر نے آئی اے ای اے کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران صیہونی حکومت کی جارحیت و جرائم کے نتیجے میں علاقے بالخصوص غزہ اور لبنان کے بحرانی حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس حکومت نے تمام تر بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کو پیروں تلے روندا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک اس کی سرزنش تو کیا کرتے، بلکہ اسے اسلحے بھی فراہم کر رہے ہیں۔

صدر ایران نے خبردار کیا کہ جنگ، ہمارے، علاقے، یا کسی کے بھی حق میں نہیں ہے مگر یہ طے ہے کہ اگر کوئی بھی ہماری سکیورٹی کو چیلنج کرے گا، ہم اسے ٹھوس اور سخت جواب دیں گے۔ رفائل گروسی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ شک نہیں کہ ایران اور ایجنسی کے درمیان اچھا تعاون ایران کے خلاف ہونے والی شرارتوں کو ناکام بنا دے گا۔

 

ٹیگس