Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • پندرہ ہزار روسی فوجیوں کے مارے جانے کا دعوی

امریکا اور برطانیہ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں بقول ان کے روس کے پندرہ ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔

فرانس پریس کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی MI-6 کے سربراہ ریچرڈ مور نے دعوا کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک ہوئے ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ سمجھ رہے تھے کہ اس جنگ میں بغیر کسی نقصان کے ان کے اہداف بہت جلد پورے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بقول ان کے یوکرین جنگ میں روسی فوج کا جو جانی نقصان اب تک ہو چکا ہے اتنا نقصان اسّی کے عشرے میں افغانستان میں روسی فوج کو دس سال میں نہیں پہنچا تھا۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے بھی یوکرین جنگ میں روسی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں اسی طرح کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک اور پینتالیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو کا کہنا ہے کہ گزشتہ پچیس مارچ تک یوکرین جنگ میں اس کے ایک ہزار تین سو فوجی مارے گئے تھے۔

ٹیگس