Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • آئندہ چند دنوں میں جوہری معاہدہ طے پا جانے کی توقع ہے: جوزپ بورل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔

اسپوتنک کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی موجودہ فریقوں کے درمیان ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اگلے چند دنوں میں معاہدہ طے پا جائے گا۔

جوزپ بورل نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کی اور مجھے ایرانی اور امریکی فریقوں کی تجاویز موصول ہوئیں جن کا میں نے بغور جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایران نے کہا ہے کہ وہ ہر اس معاہدے کا خیر مقدم کرے گا جس میں ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہو۔

ٹیگس