ایران کی طرف سے پکڑے جانے والی کشتیوں سے کیمروں کے غائب ہونے کا امریکی دعویٰ
پنٹاگون کے ترجمان نے ایران کی طرف سے پکڑے جانے والے بحری ڈرون سے کیمروں کے غائب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے پکڑے جانے والی ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے کیمرے غائب ہیں اور ایران نے یہ کیمرے اتار لئے ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی نے اناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بحیرۂ احمر میں امریکہ کی جس بحری ڈرون کشتی کو پکڑا تھا، اس میں سے کیمرے غائب ہیں۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ اب نہیں معلوم یہ کیمرے ایران کے پاس ہیں یا نہیں، ہمیں درست طور پر معلوم نہیں کہ ان کیمروں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
ترکی کے پیٹریک رائیڈر نے لکھا کہ اب معلوم نہیں امریکہ ان کیمروں کے حصول کی کوشش کرے گا یا نہیں کیونکہ کوئی بھی فوجی مقاصد کے کیمرے یا حساس ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔
گذشتہ ہفتے امریکی دہشت گرد فوج نے اپنے اعلامیہ میں دعوی کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے ایران کی طرف سے ایک امریکی ریموٹ کنٹرول بوٹس کو پکڑنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔