Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • تائیوان کے تنازع پر آخری راہ حل کے طور پرطاقت کا استعمال کرسکتے ہیں: چین

چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ چین تائیوان کے مسئلے کے آخری حل کے طور پر طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان سان ییلی نے کہا کہ خاص حالات میں بیجنگ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ تائیوان کے چین سے الحاق کے لئے طاقت کا استعمال کرے۔

سان ییلی نے مزید کہا کہ چین اور تائیوان کا الحاق ہمارے تائیوان ہم وطنوں کے حق میں ہے۔

چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نےچینی مخالفت کے باوجود تائے پے کا دورہ کیا تھا۔

نینسی پلوسی کے دورہ کے بعد چین نے تائیوان سمندری گزرگاہ میں کئی ہفتوں تک بحری مشقیں انجام دی تھیں جن میں لائیو فائر کی پریکٹس کی گئی تھی۔

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ جنگ چین کے مفادات کے لئے زیادہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

تائیوان کا کہنا ہے کہ چینی فوجی دھمکیاں مسائل کے حل کا واحد حل نہیں ہیں اور اس طرح کے جارحانہ اقدامات دونوں فریقوں کو ایک دوسرے سے اور دور کر دیں گے۔

یہ باتیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب چین میں شی جن پینگ کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے عنوان سے تیسری بارمنتخب ہونے جا رہے ہیں۔ 

ٹیگس