Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • فلپائن میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب سے اب تک 72 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے
    فلپائن میں طوفان کے بعد آنے والے سیلاب سے اب تک 72 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے

فلپائن کے جنوبی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور موسمی طوفان نالگے سے آنے والے سیلاب سے اب تک 72افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

 سحر نیوز/ دنیا:ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن میں موسی طوفان نالگے سے ملک کے جنوبی صوبوں میں سیلاب آ گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے جب کہ 14 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں آئے طوفان سے 95 سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ اس سے داراالحکومت اور قریبی صوبوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں اور بہت سے علاقے ڈوب گئے۔

امدادی ٹیموں نے طوفان کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے اور کیچڑ اور پانی میں موجود بہت سے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

ٹیگس