Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست شیکاگو میں فائرنگ، دو اسکولی بچے جاں بحق

امریکی ریاست شیکاگو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو اسکولی بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق شیکاگو کی ریاستی پولیس نے بتایا مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام بینیٹو جوئارز ہائی اسکول کے باہر دو اسکولی بچے گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں چودہ اور پندرہ برسوں کے دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ علاقائی پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی مشکوک فرد کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے جسکی وجہ سے فائرنگ کی وجہ بھی اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی وارداتوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

ٹیگس