Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ میں روس کی فتح کے بعد نیٹو کا شیرازہ بکھر جائے گا: سابق امریکی مشیر

ٹرمپ حکومت میں وزیرجنگ کے مشیر رہ چکے مک گرگور نے کہا ہے کہ جنگ میں یوکرین کی شکست کی صورت میں امریکہ بہت آسانی کے ساتھ یوکرینی صدر کو فراموش کردے گا۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کے سابق مشیر جنگ گرگور نے جنگ میں شکست کی صورت میں یوکرین کے صدر کو امریکہ کی طرف سے فراموش کر دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ویتنام میں بھی یہی صورتحال دیکھنے کو ملی تھی-

پنٹاگون کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ امریکا کے بارے میں عالمی رائے عامہ کی ذہنیت پوری طرح تبدیل ہوچکی ہے. انہوں نے جنگ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس جنگ میں روس کی فتح کے بعد یوکرین کی مسلح افواج پوری طرح تباہ ہو جائیں گی اور نتیجے میں نیٹو کا بھی شیرازہ بکھر جائے گا کیونکہ یورپی عوام کو سرانجام یہ بات سمجھ میں آجائے گی کہ امریکا نے ان پر جنگ مسلط کرائی تھی۔

واضح رہے کہ جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ جنگ اب آہستہ آہستہ روس اور مغربی ممالک کے مابین چھڑی ایک جنگ کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔۔

ٹیگس