امریکہ نے کیسے اپنے سفارتکاروں کو سوڈان سے نکالا؟
Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
سوڈان میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس ملک کی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی فوج نے اپنے 70 سفارتکاروں کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے نکالنے کیلئے 6 فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا۔ البتہ اس کارروائی میں امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والے مقامی باشندوں کو ملک سے نہیں نکالا گیا۔
خرطوم میں سوڈان کے ایک اعلی سفارتکار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاروں کو نکالنے کی کارروائی سوڈانی فوج اور اعلی حکام کی ہم آہنگی سے ہوئی۔
واضح رہے کہ کل واشنگٹن کے حکام نے کہا تھا کہ سوڈان کی جاری جھڑپوں میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔