May ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • روس، چین سمیت اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائے گا : روسی وزیر اعظم

روس کے وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ملکوں نے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روس کے وزیر اعظم میخائیل میشوستین نے کہا ہے کہ ماسکو موجودہ حالات کے تحت چین سمیت اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔

میخائیل میشوستین نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ سال روس کی خارجہ تجارت میں آٹھ فیصد اضافہ ہو کر اس کا حجم ساڑھے آٹھ سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ ماسکو کی برآمدات میں بیس فیصد اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جو کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے چھے نکاتی ایجنڈے کا اہم جز ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ گذشتہ پندرہ مہینے سے جاری ہے۔ اس درمیان اس جنگ کے علاقائی اور عالمی سطح پر اقتصادی اور سماجی اور نیز سیاسی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یورپی ممالک اور امریکہ روس کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کر کے روس کو دیوار سے لگانے اور کیف کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی کے ذریعے جنگ یوکرین کو طول اور جنگ کی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس