Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا قیام روس، چین، قرقیزستان، قازقستان، تاجیکستان اور ازبکستان کی شرکت سے سنہ دو ہزار ایک میں عمل میں لایا گیا اور پھر دوہزار سترہ میں پاکستان اور ہندوستان نے بھی اسکی مستقل رکنیت حاصل کی۔

گزشتہ برس تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے دارالحکومت سمرقند میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد سولہ ستمبر سے رواں برس کے اجلاس کی میزبانی ہندوستان کو حاصل ہوئی تھی۔

اجلاس کے حوالے سے بدھ کے روز ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار شنگھائی تعان تنظیم کی سربراہی کونسل کے بائیسویں اجلاس کی میزبانی آن لائن کریں گے۔ تنظیم کے سبھی رکن ممالک منجملہ چین، روس، قازقستان، قرقیزستان، پاکستان، تاجیکستان اور ازبکستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس اجلاس میں ایران، بلاروس اور منگولیہ نگراں ممالک کے بطور شرکت کریں گے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہندوستان کی ریاست گوآ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا۔

ٹیگس