Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • مغرب کو ماسکو کا انتباہ

دمیتری مدودف نے یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کے سلسلے میں مغربی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اوقات کے اندر رہو اور اپنے پائلٹوں کی جانوں کو داؤں پر مت لگاؤ۔

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کی رضامندی کے بعد بعض یورپی ممالک نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ آنالنا بائربوکو نے اس دن کو یوکرین اور یورپ کے لئے اچھا دن قرار دیا ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمیتری مدودف نے جرمن وزیر خارجہ کے ان بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی حکام کو ایسے بچوں کے ساتھ تشبیہ دی ہے جو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
مدودف نے ٹیلی گرام پر نازی جرمنی کے مار گرائے جانے والے لڑاکا طیارے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ بچو! اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے کے دوران اپنے آپ سے غافل مت ہوجانا کیونکہ ممکن ہے وہ اچھا دن یورپ کا آخری اچھا دن ہو۔
یاد رہے یوکرین کے صدر ولادیمیر ‍زلنسکی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ہالینڈ سے بیالیس ایف سولہ طیاروں کے حصول کے بارے میں ایک معاہدہ ہوچکا ہے۔

ٹیگس