Sep ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • روس کا یوکرین کے گندم ایکسپورٹ کرنے والی سب سے بڑی بندرگاہ پر حملہ

روس نے یوکرین کے گندم ایکسپورٹ کرنے والی سب سے بڑی بندرگاہ پر اس وقت حملہ کیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ملاقات کرنے والے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے ازمیل پورٹ کے رہائشیوں کو آلارم بجا کر آدھی رات کو پناہ گاہوں میں چھپنے کی ہدایات جاری کیں۔
یوکرینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوچی میں روس اور ترکی کے صدور کے درمیان آج ملاقات ہونے والی ہے جس میں انقرہ اور اقوام متحدہ روس کے ساتھ یوکرین سے گندم کی ایکسپورٹ معاہدے اور دنیا کو غذائی بحران سے نجات دینے کےلئے گفتگو کرنے جا رہے ہیں اور ترکی نے اس ملاقات کو معاہدے کےلئے بہت اہم قرار دیا ہے۔
روس نے اقوام متحدہ اور ترکی کے تعاون سے یوکرین سے گندم ایکسپورٹ معاہدے سے جولائی کے مہینے میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور کہا تھا کہ اس سے روس کی اپنی غذائی اور کھاد کی ایکسپورٹ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے سے علیحدگی کے بعد روس نے یوکرین کی دونباس دریا کی بندرگاہوں پر متعدد حملے کئے تھے۔

ٹیگس