Sep ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر امریکہ کی دھمکی

امریکہ نے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین جنگ کےلئے روس کو ہتھیار بھیجے تو اس کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کے مشیر جیک سولیوان نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار بھیجے تو اس کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے منگل کے دن کہا تھا کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اگر شمالی کوریا نے روس کو ہتھیار فراہم کئے تو اس کا شمالی کوریا پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی جاسوسی اداروں کی رپورٹ کے مطابق روس، شمالی کوریا سے آرٹلری گولے اور خام مواد خریدنے کا خواہاں ہے۔
روس نے امریکی دعوؤں پر جواب نہیں دیا اور کہا ہے کہ پوتین اور کم جونگ اون کی ملاقات کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹیگس