Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • پوتین: فلسطینیوں کے مصائب پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہر مسلمان کے دل میں ہے۔ پوتین نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا اور دوسرے مقامات کے مسلمان ان مسائل کو واضح ناانصافی جانتے ہیں جو فلسطینی برسہا برس سے جھیل رہے ہیں۔
روسی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسرائيل اور فلسطین کے درمیان لڑائی میں شدت پیدا کرنے میں امریکہ ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی بستیاں تعمیر کرنے پر مبنی اسرائيل کی پالیسی مغربی کنارے میں فسطینیوں کی زمینیں غصب کئے جانے اور انہیں صیہونی آباد کاروں کو دیئے جانے کا سبب بنی۔
روسی صدر پوتین نے حماس اور اسرائیل کی لڑائي کے دوران عام شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین پر حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس