Nov ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کو صیہونی اخبار نے آئینہ دکھا دیا، بتایا بچھو

صیہونی اخبار ہارٹص کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی سیاست بچھو کی طرح ہے، ڈنک مارتی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی اخبار ہارٹص نے بنیامن نیتن یاہو کو بچھو قرار دیتے ہوئے ایک تنقیدی اداریے میں لکھا کہ ہمارے وزیر اعظم بھڑکاؤ، قتل و غارت اور تباہی کے اپنے ماضی کے دور میں لوٹ آئے ہیں اور صرف کاٹنا جانتے ہیں۔ وہ اسرائیل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

صیہونی اخبار نے ایک مقالہ شائع کیا جس کا عنوان تھا بنیامن نیتن یاہو اسرائیل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اس مقالے میں غاصب حکومت کی کابینہ کے وزیر اعظم کے خلاف سخت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ہارٹص نے لکھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو بھڑکاؤ، قتل و غارت اور تباہی کے اپنے ماضی کے دور میں واپس آ گئے ہیں۔ اگر اس طرز عمل نے عام اوقات میں اسرائیلی معاشرے اور اداروں کو زہر آلود کیا تو اب جنگ کے وقت میں اس نے اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اداریے میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس حقیقت کی کوئی تسلی بخش وضاحت نہیں ہے کہ اسرائیل کی تاریخ کے بدترین موڑ پر وزیراعظم اس طرح کا برتاؤ کر رہے ہیں،نیتن یاہو صرف مینڈک اور بچھو کی مشابہت میں بچھو کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور ڈنک مارنا ان کی فطرت ہے۔

ہارٹص صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال کے بارے میں لکھتا ہے کہ تمام اسرائیلی ہر اس چیز سے مایوس ہو چکے ہیں جس پر انہیں یقین تھا، صرف نیتن یاہو، جو اسرائیل کی سلامتی کا ذمہ دار ہے، جیسا کہ وہ تھے، وہی تباہی کے فرشتے بن گئے ہیں ۔

 

 

ٹیگس