Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو نے غزہ میں تین روزہ جنگ  بندی کی تجویز مسترد کردی

صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں تین روزہ جنگ بندی کی امریکی صدر بائیڈن کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر بائیڈن نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو سے کہا ہے کہ قیدیوں کے مسئلے کے حل کے لئے جنگ غزہ، تین روز کے لئے روک دی جائے مگر نیتن یاہو نے بائیڈن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
امریکی و صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی اس تجویز کے مطابق تین روزہ جنگ بندی سے غزہ میں اغوا کئے جانے والوں کو رہا کرانے میں مدد ملے گی۔
ایک امریکی عہدیدار نے اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائيل اور قطر کو جو تجویز بھیجی ہے اس میں ان اسرائیلیوں کو رہا کرانے کی کوشش شامل ہے جنھیں غزہ میں حماس نے اغوا کر رکھا ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے درمیان اغوا شدہ صیہونیوں کے رہا کرانے کی غرض سے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

ٹیگس