Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے اسرائیل

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے اندر انجام دیئے گئے حملوں کے دوران 20 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک 111 فوجی مارے جا چکے ہیں اور ان میں سے20  فوجی داخلی فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے 21 دسمبر منگل کے روز اپنی رپورٹ میں غزہ میں جنگ کے 67 ویں روز، زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک 111 فوجیوں اور افسران کی ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں داخلی فورسز کے حملوں میں 20 فوجی مارے گئے اور ان میں سے 13 کو فلسطینی فورسز نے نشانہ بنایا۔

ان میں سے کچھ فضائی حملوں کے دوران مارے گئے اور کچھ ٹینکوں یا پیادہ دستوں کے حملوں میں مارے گئے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فوجی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارا گیا، دو فوجی ایک ٹینک اور بکتر بند کے حملوں میں مارے گئے جبکہ دو فوجی توپ خانے کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 111، ایسے وقت میں بتائی گئی ہے کہ جب غاصب فوج اپنی ہلاکتوں کی تعداد کم کر ہی بتا رہے ہیں۔

ٹیگس