غزہ میں صیہونی حملوں کا دائرہ پھیلنے پر اقوام متحدہ کی تشویش
Dec ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
غزہ کے عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت میں تیزی آنے پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے محکمہ انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں تیزی، اقوام متحدہ کے لئے باعث تشویش ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے چوبیس اور پچیس دسمبر کو غزہ کے خلاف پچاس سے زائد بار حملے کئے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے تین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔