Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  •   یورپی ممالک کیوں یوکرین کی مدد وحمایت کر رہے ہیں، وجہ سامنے آ گئی

روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا نے یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سژورنہ نے جرمنی کی وزیر خارجہ آنالنا بائر بوک کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مغربی اتحادی، جب تک ضروری ہوگا یوکرین کی حمایت کریں گے۔ آنالنا بائربوک نے بھی کہا کہ جب تک روس یوکرین کی سرزمین سے پيچھے نہیں ہٹتا اس وقت تک یوکرین کے لئے یورپی ملکوں کی حمایت جاری رہنا ضروری امر ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے اسی طرح یہ بھی دعوی کیا کہ روسی صدرولادیمیر پوتین، نہیں چاہتے کہ یوکرین میں جنگ بند ہو، فرانس کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز یوکرین کےاپنے سرکاری دورے میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے کی ایف میں ملاقات کی اور یہ وعدہ دیا کہ پیرس اس جنگ زدہ ملک کے لئے اپنی مدد و حمایت جاری رکھے گا-

واضح رہے کہ روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا نے یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دیا ہے۔ روس نے بارہا کہا ہے کہ یوکرین کے لئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کا اقدام، صرف اس ملک میں جنگ کے طولانی ہونے کا باعث بنے گا کہ جس کے ناقابل پیش گوئی نتائج سامنے آئيں گے۔

یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت اور مغرب سے کئی ملین ڈالر کی امداد حاصل کرنے کی بار بار درخواستوں اور روسی سرحد کے قریب مغرب کی نقل و حرکت کے بعد، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے چوبیس فروری دوہزار بائیس کو ڈونیٹسک اور لوہانسک کے سربراہوں کی جانب سے روس کی فوجی مدد کی درخواست کے جواب میں مشرقی یوکرین نے ڈونباس کے علاقے میں فوجی کارروائی کا حکم دیا۔اس کے بعد روس کے جنگی طیاروں، توپ خانے اور میزائل سسٹم نے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس