Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • روسی سرحد پر دفاعی لائن بنانے کی تیاریاں

ایسٹونیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ملک لٹویا اور لتھوانیا کے ساتھ مل کر روسی سرحد پر ایک، دفاعی لائن بنا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسٹونین اخبار "پوسٹمیس" نے اطلاع دی ہے کہ بالٹک کے ممالک تقریباً چھ سو کیلومیٹر طویل مورچہ بنائيں گے تاکہ روس کے ممکنہ خطرے کا دفاع کیا جا سکے۔ اسی دوران روسی وزارت خارجہ کی ترجمان "ماریا زاخارووا" نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں نے، ہم روس پر اسٹریٹیجک شکست مسلط کریں گے، کے نعرے کو ترک کرکے اب یہ نعرہ لگانا شروع کردیا ہے کہ ہم روس کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل ٹائمز اخبار نے ایک تجزیے میں لکھا تھا کہ یورپی ممالک روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے لیے تیار نہیں ہیں اور اگر حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ پیش آگیا تو یورپی خطے کی نابودی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔

چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ماسکو یوکرین میں خصوصی کارروائیوں کے لیے اپنے معینہ اہداف سے دستبردار نہیں ہوگا۔

یوکرین کی جنگ، اپنے تمام تر وسیع سیاسی، فوجی، اقتصادی، سماجی اور حتی کہ ثقافتی نتائج کے ساتھ، اپنے 23ویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے، اور مغربی ممالک اب بھی یوکرین کو ہتھیار بھیج رہے ہیں۔​

ٹیگس