Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • کیا بائیڈن نے نیتن یاہو کی توہین کر دی؟

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے نیتن یاہو کی توہین نہیں کی!

سحر نیوز/ دنیا: ایک طرف امریکی صدر نے اسرائیل کی مدد کے لیے فنڈز مانگے تو دوسری طرف پولیٹیکو کا کہنا ہے کہ انھوں نے نیتن یاہو کی توہین کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پولیٹیکو جریدے نے باخبرذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نجی ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا۔ اس رپورٹ کی وائٹ ہاؤس نے تردید کی ہے ۔

بائیڈن کے ساتھ بات کرنے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے، پولیٹیکو نے اطلاع دی کہ انہوں نے بظاہر نیتن یاہو کو ایک "بدترین اور لعنتی آدمی" قرار دیا ہے ۔

اس امریکی جریدے نے غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے لیے امریکی صدر کی حمایت اور بعض امریکی پارٹی کے اراکین اور رائے دہندگان کے سیاسی رد عمل کے بارے میں لکھا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ اپنے پانچویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے تاہم بائیڈن کا شکوک و شبہات اور بداعتمادی، نیتن یاہو کے حوالے سے بڑھ رہی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم کی طرف امریکی صدر کے شکوک و شبہات کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو یہ خبر آئی ہے کہ بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ 118 بلین ڈالر کے بجٹ کو جلد از جلد منظور کرے جس میں تل ابیب کو دی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔

بائیڈن کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے پولیٹیکو کو بتایا کہ صدر نے یہ خراب اور رکیک الفاظ استعمال کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو کا عشروں پرانا رشتہ ہے جو عوامی اور نجی طور پر قابل احترام ہے۔

ٹیگس