Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • رفح پر صیہونی فوج کے ممکنہ حملے پر ڈبلیو ایچ او کا اظہار تشویش

عالمی ادارہ صحت نے رفح پر صیہونی حکومت کے ممکنہ حملے کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے رفح پر ہر طرح کے حملے کے تباہ کن نتائج سامنے آئيں گے۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تدروس اڈہانوم گبریسوس نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ رفح پر اسرائیلی حملے کے ان چودہ لاکھ فلسطینیوں کے لئے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہيں جن کے پاس پناہ لینے کے لئے رفح کے سوا کوئی اور جگہ نہيں ہے۔ ادہانوم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت فلسطینیوں کے پاس رفح کے علاوہ کوئی اور ایسی جگہ نہيں ہے جہاں وہ رہنے اور دیگر خدمات حاصل کرنے کے لئے رجوع کریں کہا کہ حتی رفح کے اسپتال میں بھی اس وقت گنجائش سے زيادہ مریض زیرعلاج ہيں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اکثر اسپتال یا تو کمترین گنجائش اور وسائل کے ساتھ کام کر رہے ہيں یا صیہونی حملوں کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچنے کے باعث پوری طرح ٹھپ پڑگئے ہیں۔

ٹیگس