Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کے ایک اہم شہرپر روسی فوج  کا قبضہ

روسی فوج نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں، ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیو شہر پر ہمارا قبضہ ہوجانے سے ہمیں جنگ کی پیش قدمی میں مدد ملے گی اورڈونیسک کے علاقے پر یوکرینی حملے روکنا ممکن ہوگیا ہے۔

واضح رہے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے شہر پر قبضے کو اہم فتح قرار دیا ہے۔

ٹیگس