اسرائیل کو ایک بم بھی نہ بھیجو، امریکی سینیٹر کی اپیل
Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے زیادہ ہتھیار ارسال کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر امریکی ریاست ورمونٹ سے آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے اس پر شدید اعتراض کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اس امریکی سینیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکہ، نتن یاہو سے یہ درخواست نہیں کر سکتا کہ وہ عام شہریوں پر بمباری بند کرے اور اگلے دن وہ دو ہزار پاونڈ کے ہزاروں بم ان کے لئے بھیجتا ہے جو شہر کے پورے محلے کو تباہ کر سکتا ہے، یہ کام شرمناک ہے۔
برنی سینڈرز نے ایک بار پھر زور دیا کہ ہمیں اسرائیل کے لیے اپنی حمایت ختم کرنی چاہیے۔ اب اسرائیل کو ایک بم بھی نہ بھیجیں۔