May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • شہید صدر ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی خدمات کواسلامی دنیا کے لئے بہت اہم: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی خدمات کواسلامی دنیا کے لئے بہت اہم بتایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے شہید صدر اور وزیر خارجہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے خطاب میں منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے کہا کہ شہید صدر رئیسی کی قائدانہ اور خردمندانہ صلاحیتوں اور مسلمانوں کو متحد کرنے پر مبنی پالیسی کے پیش نظر اب یہ تنظیم مزید طاقت، استحکام کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے قدم اٹھائے گی۔

منیر اکرم نے کہا کہ ایران کے سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام میں شہید صدررئیسی کے اقدامات، ان کی ایک مستقل خیرخواہانہ میراث کی حیثیت سے باقی رہیں گے اور یہ بہتری ان کے نام سے منسلک رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آزادی فلسطین کی خاطر مسلسل جد و جہد کی اور او آئی سی میں ان کے ان اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا حسین امیرعبداللہیان نے او آئي سی کے ہنگامی اجلاس میں جو نکات فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اٹھائے وہ ان کی بصیرت اور دور اندریشی پر مبنی تھے ۔

 

ٹیگس