Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ کے بارے میں ریاض میں مذاکرات

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ اور روس کے حکام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور جنگ یوکرین کے خاتمے کے بارے میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات ریاض کے شمال مغرب میں واقع الدرعیہ کے علاقے میں ایک شاہی محل میں شروع ہوئے ہیں۔ امریکہ کی ٹرمپ حکومت، روس کے سلسلے میں امریکہ کی پالیسی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ امریکہ-روس سربراہی ملاقات کا راستہ ہموار ہو سکے۔
ٹرمپ نے فروری کے شروع میں روسی صدر پیوتن سے جنگ یوکرین ختم کرانے کے سلسلے میں مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں روس کے بارے میں امریکہ کی پالیسی تبدیل کریں گے۔
امریکی ذرائع‏ ابلاغ کے مطابق یوکرین کے حکام نے امریکہ-روس مذاکرات میں شرکت نہیں کی ہے اور یوکرینی صدر زيلنسکی نے کل کہا ہے کہ یوکرین ان مذاکرات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ٹیگس