بیروت میں امریکی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کو ہدایت
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
بیروت میں امریکی سفارت خانے نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے دوران مخصوص علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 23 فروری 2025 کو بیروت کے بئر حسن علاقے اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جانے سے گریز کریں۔
دوسری جانب لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازه کے دوران بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل رہیں گی۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے صہیونی حکومت کی طرف سے جارحیت کے خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 فروری کو شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ ہوگی۔