روس کے خلاف سائبر آپریشن بند کرنے کا فرمان؛ امریکی وزیر جنگ
امریکی وزیر جنگ نے امریکی سائبر کمان کو ہدایات جاری کی ہیں روس کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہ کرے۔
سحرنیوز/دنیا: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے یہ ہدایات ٹرمپ اور زیلنسکی ملاقات سے قبل جاری کی گئی ہیں جو جنگ یوکرین بند کرانے کے لئے مذاکرات کے لئے روس کو دعوت دیئے جانے کا حصہ ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزیر جنگ کا یہ اقدام، امریکہ کے ساتھ روس کے نئے تعلقات کی برقراری کے لئے ماسکو کو قائل کئے جانے کا حصہ ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر جنگ کا فیصلہ روس کے خلاف تمام کاروائیوں کے بارے میں لئے جانے والے جائزے کے دائرے میں ہے کہ جن کی ابھی وضاحت بھی نہیں کی گئی ہے تاہم یہ فیصلہ ٹرمپ اور زیلنسی کے درمیان حالیہ ملاقات سے قبل لیا گیا ہے۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ امریکی وزیر جنگ کی ہدایات پر کب تک عمل ہو گا اس لئے کہ سائبر کاروائيوں کے درمیان حدود بھی واضح نہیں ہیں۔