امریکہ کے متعدد شہروں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
نیویارک اور واشنگٹن سمیت امریکہ کے متعدد شہروں میں ہزاروں امریکیوں نے جلوس نکال کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکہ کے متعدد شہروں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج مظاہرے ہوئے مظاہرین نے "نفرت نے کبھی امریکہ کو بڑا نہیں بنایا"، "ٹرمپ فاشسٹ ہیں" ، " امریکہ میں بادشاہت کی گنجائش نہیں" اور "آمریت کے سامنے استقامت" جیسے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے تارکین وطن کو کسی ثبوت کے بغیر امریکہ سےنکالنے پر مبنی ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ واشنگٹن میں مظاہرین نے ٹرمپ کے اقدامات کو امریکی آئین کے منافی قرار دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہٹلر سے زیادہ احمق اور باقی آمروں سے زیادہ فاشسٹ ہے۔