May ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانوی فوجیوں کے افغانستان میں چشم کشا انکشافات

کئی سالوں کی خاموشی کے بعد، برطانوی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نہتے افغان شہریوں کو اس وقت ہلاک کیا تھا جب وہ سو رہے تھے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، برسوں کی خاموشی کے بعد، برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے سابق ارکان نے افغانستان میں برطانوی افواج کی جانب سے جنگی جرائم کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

برطانوی فوجیوں نے پہلی بار وضاحت کی ہے کہ افغانستان میں برطانیہ کی اسپیشل فورسزکے اہلکاروں نے نہتے افغان شہریوں کو اس وقت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ سو رہے تھے اور کچھ قیدیوں کوتو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا جن میں بچے بھی شامل تھے۔

افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ان ریٹائرڈ فوجیوں میں سے ایک نے کہا کہ برطانوی اسپیشل فورسز نے ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگائیں اور اسے گولی مار دی۔

برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کا معاملہ افغانستان میں جنگی جرائم کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک ہے۔ برطانوی افواج پر 2010 سے 2013 کے درمیان صوبہ ھلمند میں تقریباً 80 افغان شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، جنہیں مبینہ طور پر یا تو نیند میں یا  پھر گرفتار کیے جانے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس