May ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  •  روس کہیں پر بھی جنگ کرنے کے لئے تیار، روس مخالف تنظیموں کی تشکیل کی ہرگز اجازت نہیں

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ضرورت کی صورت میں روس کہیں پر بھی جنگ کرنے کے لئے تیار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ سب انتخاب کریں اور روس نے سن دو ہزار بائیس میں ایسا کیا ہے اور روسی شہریوں کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا اور جہاں ضرورت ہو گی روس وہاں جنگ کرنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے تاکید کی کہ روس اپنی سرحدوں پر اور یا پڑوس میں روس مخالف تنظیموں کی تشکیل کی ہرگز اجازت نہیں دے گا اور یہ کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا دارومدار ان ملکوں پر ہے جو یوکرین میں روس مخالف منصوبے پر عمل کرتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا

نبنزیا نے مغربی ملکوں کو مخاطب کر کے کہا کہ کیا تمھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا ؟ کیا تم روس کو تنہا کرنے کے اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوسکے؟ کیا روس فوبیا میں کامیاب ہو سکے؟ انھوں نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اگر پرامن باہمی اور تعاون پر بات کرنا چاہتے ہو تو روس مذاکرات کے لئے آمادہ ہے اور روس کبھی مذاکرات کے خلاف نہیں رہا ہے بس فیصلہ تم کو کرنا ہے۔

 

ٹیگس