پاکستان اور روس سمیت متعدد ملکوں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان اور روس سمیت متعدد ملکوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے موضوع پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کی شام منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو سبھی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی۔
اجلاس سے خطاب میں روس کے مندوب ویسلی نبنزیا نے بھی اسرائیلی جارحیت کو بلاجواز اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔ روسی مندوب نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائيل کے اس اشتعال انگیز اقدام پر ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے۔