Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۳:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے: انتونیو گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے مقبوضہ فلسطین میں پائیدار امن کے لئے ایک بار پھر دو ریاستی نظریئے کے نفاذ پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو جلد سے جلد مقبوضہ فلسطین سے نکل جانا چاہئے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے بدھ کو اسلامی تعاون تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ہم ایسے وقت میں جمع ہوئے ہیں کہ فلسطین کا  رنج والم نئی اوج پر پہنچ گیا ہے اور منصفانہ وپائیدار حل کی امید بہت بعید ہوچکی ہے۔ "

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ " سات اکتوبر 2023 کو حماس اور دیگر مسلح فلسطینی گروہوں کے حملوں کے بعد میں نے صراحت کے ساتھ ان کی مذمت کی ہے، لیکن اسرائیل کی فوجی کارروائیوں نے وحشتناک سطح پر انسانی بحران پیدا کردیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ یہ بحران، دیگر علاقوں کے بحرانوں سے کہیں زیادہ طولانی، بے رحمانہ اور بدتر ہے۔

 یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ " اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہو، سبھی جنگی قیدیوں کو آبرو مندانہ طورپر بلا قید و شرط آزاد کیا جائے اور انسان   دوستانہ امداد تک مکمل دسترسی فراہم کی جائے۔  

ٹیگس