Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • دنیا میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری، نیویارک میں

غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کی جارح فوج کے خلاف مظاہرے اور اس کے تئیں نفرت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔ امریکیوں نے صیہونیت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیویارک میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

 سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونیت مخالف عالمی لہر کے دوران امریکی شہر نیویارک میں امریکیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کُشی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں گزشتہ رات ایک یہودی عبادت گاہ کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں’اسرائیلی فوج مردہ باد‘ جیسے زبردست نعرے لگائے گئے۔ اگرچہ بعض اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مظاہرہ پُرتشدد تھا تاہم امریکی پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیاہے۔

 صیہونیوں کو امریکہ میں صیہونی حکومت اور اس کے جرائم کے خلاف مظاہروں کے لئے یہودی عبادت گاہوں کے احتجاج کا مرکز بننے پر سخت تشویش ہے۔

اگرچہ اسرائیلی فوج غزہ میں دو سال کے جرائم اور نسل کشی کے ساتھ ساتھ بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بعد بھی اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر پائی ہے لیکن غاصب حکومت کی فوج کے وحشیانہ جرائم و مظالم دنیا بھر میں صیہونیت مخالف لہر کا سبب بن گئے ہیں۔

 

ٹیگس