تلاش
-
Jun ۱۵, ۲۰۲۱
سوشل میڈیا انسٹاگرام پیچ ’آئی آن پیلسٹائن‘ نے ایک پوسٹ ڈالی ہے جس میں نتن یاہو کے بعد نفتالی بینیٹ کے دور کا خلاصہ کیا گیا ہے۔
-
Jun ۱۴, ۲۰۲۱
غاصب صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے شور و ہنگامہ آرائی اور ہاتھاپائی کے بعد آخرکار اتوار کی شب انسٹھ کے مقابلے میں ساٹھ ووٹوں سے نفتالی بینیٹ اور یائیر لپید کی قیادت والی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا۔ بینٹ لپید مخلوط حکومت کے قیام کے بعد خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک اور خون آشام اور بدعنوان وزیر اعظم نتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا جس پر خود صیہونی باشندوں نے بھی وسیع پیمانے پر جشن منایا۔
-
Jun ۱۴, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد نیتن یاہو کے مخالفین نے جشن منایا ہے۔ دوسری جانب حماس، جہاد اسلامی اور فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل سے کوئی چیز تبدیل ہونے والی نہیں۔
-
Jun ۰۸, ۲۰۲۱
صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی حالت عقل داڑھ جیسی ہو گئی ہے جنہيں اقتدار سے ہٹانے کی صورت میں تھوڑا خون نکلنا طے ہے۔ یہ شخص اقتدار میں باقی رہنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے تاکہ بے عزت ہو کر جیل جان سے بچ جائے۔
-
Jun ۰۶, ۲۰۲۱
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو کے مخالف اتحاد کے ممکنہ وزیراعظم نفتالی بنٹ کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
-
Jun ۰۳, ۲۰۲۱
خود ساختہ صیہونی ریاست کے وزیراعظم نتن یاہو کابینہ تشکیل نہیں دے سکے جس کے بعد یائیر لاپید کی قیادت میں مخالف اتحاد نے کابینہ کی تشکیل کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا جائے گا۔
-
May ۳۰, ۲۰۲۱
مقبوضہ فلسطین میں لوگوں نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
May ۲۳, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ۔
-
May ۰۴, ۲۰۲۱
ایسی حالت میں کہ جب نتن یاہو، کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور دوسرے اتحاد کی جانب سے بھی کابینہ کی تشکیل کے امکانات دکھائی نہیں پڑ رہے ہیں، پانچویں بار بارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔
-
Mar ۱۶, ۲۰۲۱
رام اللہ: صہیونی حکومت نے غرب اردن کو فاصلے فاصلے پر واقع جزیروں میں بانٹ دیا ہے۔
-
Feb ۲۸, ۲۰۲۱
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ چھتیسویں ہفتے بھی جاری رہا۔
-
Feb ۰۴, ۲۰۲۱
خود ساختہ و غاصب صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامن نتن یاہو، حال ہی میں قبلۂ اول بیت المقدس سے غداری کا ارتکاب کر چکے عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔
-
Jan ۲۶, ۲۰۲۱
فیس بک نے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے پیج پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ فیس بک نے اس پوسٹ کو پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
Jan ۲۶, ۲۰۲۱
مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
-
Jan ۲۵, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کی سیکورٹی اور انٹلیجنس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کے ابوظہبی اور منامہ دوروں کا مقصد، ایران کے خلاف عرب- اسرائیل محاذ کو سرگرم کرنا ہے۔
-
Jan ۱۷, ۲۰۲۱
کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔
-
Jan ۱۵, ۲۰۲۱
خود ساختہ و غاصب ریاست اسرائیل پر عرب حکام کی کرم نوازیوں کے نتائج بتدریج سامنے آنے لگے ہیں اور اب فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی باشندوں پر صیہونی دہشتگردوں کے تشدد میں شدت آ گئی ہے۔
-
Jan ۱۰, ۲۰۲۱
خودساختہ صیہونی حکومت کے چینل این ۱۲ نیوز نے فاش کیا ہے کہ گزشتہ روز صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے کے دوران دسیوں صیہونی اسمولنسکین روڈ پر واقع خود ساختہ وزیر اعظم کے گھر کے قریب پہونچ گئے جس کے بعد نتن یاہو اپنی اہلیہ کے ساتھ فرار کر کے گھر میں موجود خفیہ کوٹھڑی میں جا بیٹھے اور اپنی جان کے خوف سے قریب ۴۵ منٹ انہوں نے وہاں گزارے۔